ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)قادر آباد کول پاور پلانٹ میں پراسرار بیماری سے ایک اور چینی ماہر گونگ ازوڈنگ بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے اس سے پہلے دو اور چینی ماہرین کو بے ہوشی کے بعد 12جنوری کو سول ہسپتال ساہیوال سے نیشنل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا تھا کیونکہ مقامی ڈاکٹروں نے بیماری تشخیص نہ ہونے کے سبب دونوں چینی کمپنی کے ملازمین کو لاہور ریفر کر دیا تھا ۔منہ کی پراسرار بیماری سے اب تک 8چینی متا ثر ہو چکے ہیں۔