راہول گاندھی کو آبائی حلقے میں ووٹروں کے غضب کا سامنا والد کے مجسمے کی نقاب کشائی نہ کر سکے

لکھنو (نیوز ڈیسک) بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو ان کے انتخابی حلقے رائے بریلی میں عوام کے غضب کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے والد کے مجسمے کی نقاب کشائی نہ کر سکے۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی لوک سبھا کا الیکشن جیتنے کے بعد ایک عرصہ سے اپنے انتخابی حلقے رائے بریلی واقع اترپردیش نہیں گئے۔ پیر کے روز وہ 2 روزہ دورے پر شہر پہنچے تو غضبناک شہریوں اور ووٹروں نے راہول گاندھی کو گھیر لیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ امیٹھی پہنچنے پر بھی ووٹروں نے راہول کا پیچھا نہ چھوڑا امیٹھی کے راجیو چوک میں نصب اپنے والد راجیو گاندھی کے مجسمے کی راہول نے نقاب کشائی کرنی تھی مگر وہ ووٹروں کا غصہ دیکھ کر وہ کچھ دیر بعد وہاں سے چلے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...