شیخوپورہ: 2 اغوا کاروں نے والدین سے 6 روز کا بچہ چھین لیا، پولیس کو اطلاع دینے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پھینک گئے

Jan 16, 2018

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کے علاقہ ماچھی کے بائی پاس کے قریب دو اغوا کار والدین سے انکا 6 روز کا بچہ چھیننے کے بعد فرار ہوگئے اس دوران مغوی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی تو بعدازاں بچے کو ڈی ایچ کیوہسپتال کے ٹراما سینٹر کے قریبی جھاڑیوں کے پاس پھینک گئے جہاں ایم ایس نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس نے بچے کو چائلڈ سیفٹی سیل میں منتقل کردیا اور بعد میں والد حامد علی کے حوالے کردیا ہے سلطان کالونی کا رہائشی حامد علی اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ شیخوپورہ آرہے تھے کہ راستہ میں موٹرسائیکل سوار اغوا کاروں نے ان سے بچہ چھین لیا تاہم مغوی بچہ کی فوری پولیس کو اطلاع کے بعد ناکہ بندی کروا دی اس دوران ملزمان بچے کو مذکورہ ہسپتال کے اندرونی احاطہ میں جھاڑیوں کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں