خانقاہ ڈوگراں: تجاوزات کیخلاف آپریشن، عوام کا احتجاج، اسسٹنٹ کمشنر گھنٹوں بنک میں محصور

Jan 16, 2018

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عوام کا احتجاج روڈ بلاک، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی، اسسٹنٹ کمشنر نیشنل بنک میں کئی گھنٹے محصور رہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد ملک مشتاق عالم ٹوانہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا تھا۔ پولیس کی نفری کے ہمراہ آپریشن کے دوران کرین کی مدد سے کئی تجاوازات کو گرا دیا گیا، دوکانوں کے آگے بنے چھپر تک اکھاڑ دئے گئے۔ ابھی یہ آپریشن جاری تھا کہ مشتعل عوام نے سڑک بلاک کر کے نعرے بازی شروع کر دی۔ مذاکرات کے بعد اس آپریشن کو روک دیا گیا مگر لوگوں نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی عوام کو منتشر کرنے میں ناکام رہی۔ جس سے اسسٹنٹ کمشنر ملک مشتاق عالم ٹوانہ کئی گھنٹے نیشنل بنک میں محصور ہو کر رہے۔ آخری اطلاعات تک یہ احتجاج جاری تھا۔

مزیدخبریں