رینالہ خورد+سلانوالی+اوکاڑہ+بچیانہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) مختلف علاقوں میں اوباشوں نے8سالہ کمسن لڑکی اور تین کمسن لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار ۔ رینالہ خورد میں گزشتہ روز نواحی گائوں کے نذر محمد کا 13 سالہ بیٹا سودا لینے شام سات بجے بازار گیا جہاں پر موجود تین افراد مصطفے، مقصود‘ عنصر اسے چارہ لانے کے بہانے کھیتوں میں لے گئے ملزم عنصر نے اسلحہ کے زور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، بچے کی چیخیں سن کر گردونواح کے لوگ موقع پر پہنچے تو ملزمان بچے کی شلوار اٹھا کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ علاوہ ازیں سلانوالی کے نواحی چک نمبر128 جنوبی کی ممتاز بی بی بیوہ عصمت اللہ کا 13 سالہ بیٹا عامر سلطان گھر سے دودھ لینے ڈیرہ نور آرائیں جارہا تھا راستہ میں اوباش شوکت بچے کو ورغلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا جان سے مار دینے کی دھمکی دیکراسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچے کی چیخ و پکار پر قرب و جوار کے افراد پہنچ گئے پولیس ہیلپ لائن پر کال چلنے پر ڈی پی او سرگودھا سہیل چودھری بھی حرکت میں آگئے،چند گھنٹوں میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے متاثرہ بچے کی والدہ ممتاز بی بی بیوہ عصمت اللہ مرحوم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔مزید برآںنواحی گائوں 54/2-Lکے غلام مصطفی کی 8 سالہ بیٹی (الف) گھر میں اکیلی تھی کہ اس کا کزن مجاہد آگیا جس نے (الف) کو اکیلی پاکر زبردستی نشانہ بنا ڈالا بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ چک نمبر 35/2-R کے لیاقت کی 12 سالہ بیٹی (س) اپنی دادی کے گھر جارہی تھی کہ راستے میں تین ملزمان جمشید ، شہباز اور شیدا نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دو ملزم جمشید اور رشید پہرہ دیتے ہے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے، ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں بچیانہ کے نواحی گائوں چاہ پیراں والا داخلی موضع لنڈیانوالی کے 8 سالہ بیٹا عاطف اسی گائوں کے وحید کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچے کے چیخنے کے شور پر دیگر افراد موقع پر پہنچ گئے ملزم وحید کو پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا۔ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے وحید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ وزیرآباد کے نواحی علاقہ کولار میں چوہدری ریاست کولار کے ڈیرہ پر موجود ملازم شیر زمان نے افضل مسیح کی بیٹی 13سالہ (س) کو دن دیہاڑے کھیتوں میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا لڑکی کے شور کرنے پر لوگ جمع ہو گئے، مقامی پولیس تھانہ صدر وزیرآباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا میڈیکل کروا کر نمونے لاہور لیبارٹری میں بھجوا دئیے۔
اوکاڑہ‘رینالہ‘سلانوالی‘ بچیانہ‘آٹھ سالہ بچی اور 3کمسن لڑکوں سے اوباشوں کی زیادتی
Jan 16, 2018