اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید مظہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ابلیسی قوتیں مسلم ممالک کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتی ہیں لہٰذا دہشتگردی سے نجات کیلئے عالمی استعمار سے جان چھڑانی ہو گی ، پاکستان کی جوہری صلاحیت کے بارے میں بھارتی آرمی چیف کے بچگانہ بیان پر آئی ایس پی آر کے ترجمان کا دوٹوک جواب بھارت کیلئے انتباہ ہے، بھارتی عوام اپنے آرمی چیف کو باندھ کر رکھیں جو اپنے ملک کی سلامتی کا دشمن ہے، پاکستا ن کیطرف میلی نظر سے اُٹھنے والی آنکھ نکال دی جائیگی ، ہندو بنیا خبر دار رہے پاکستان کیساتھ چھیڑ خوانیاں اور دھمکیاں اُسے مہنگی پڑیں گی۔