ضماد گریوال کو پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کا مرکزی رابطہ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا

Jan 16, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے چیئرمین ہا رون خواجہ نے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت لاہورڈویثرن کے کو ارڈینیٹر ضماد گریوال کو پارٹی کامرکزی رابطہ سیکرٹری مقرر کیا ہے جس کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔چئیرمین پی ایف ایم نے ضماد گریوال کو ا ن کی تقرری و نئی ذمہ داریوں پر مبارک باد دیتے ہو ئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ پا رٹی کی ممبر شپ اور تنظیم سازی کو مضبوط ومستحکم کر نے کے لئے اور پا رٹی کے منشور وژن و مشن کو ملک کے طول وعرض میں پہنچانے کے لئے اپنی صلا حیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔پی ایف ایم کے جنرل سیکرٹری سید نبیل ہا شمی، ہیڈآف ممبرشپ جی ایم لالی ایڈووکیٹ اورمرکزی میڈیاسیکرٹری محمدبلال صابر نے ضماد گریوال کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارک باد دیتے ہو ئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ہے۔ 

مزیدخبریں