نیشنل ہائی ویز، موٹر وے پولیس آلودگی کے تدارک کے لئے کام کرینگے: بیگم ذکیہ شاہنواز

لاہور (سٹاف رپورٹر)صو بائی وزیر تحفظ ما حول بیگم زکیہ شا ہنوازخاں نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس اور محکمہ تحفظ ماحول باہمی اشتراک سے گا ڑ یوں کے دھو یں سے پیدا ہونے والی آلودگی کے تدارک کے لیے کام کر یں گے۔ مو ٹروے پولیس ٹریفک قوا نین کا نفاز بلاتفریق کر تی ہے یہی وجہ ہے لو گ موٹروے پر جاکر قانون کی پاسداری کر تے ہیں ۔ وہ مو ٹروے پولیس بابو صابو بلڈ نگ لاہور میں سنٹر ل زون لاہور کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی پروگرام مہمان کے ساتھ ایک آوور پروگرام میں افسران سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ڈی آئی جی مو ٹروے پولیس مرزا فاران بیگ ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی ، بر ییگڈ ئیر ر یٹا ئیرڈ زاہد مقبول ، اور موٹروے پولیس افسران و ملازمان کی کثیر تعداد بھی اس مو قع پر موجود تھے صو بائی وزیر تحفظ ما حول بیگ زکیہ شا ہنواز نے کہا کہ ہم مو ٹروے پولیس کے ساتھ ملکر قو می شاہرات پر ٹر یفک حا دثات سے بچنے اپنی گاڑیوں کی بر وقت ٹیونگ کروانے اور فضائی و صوتی آلودگی کا موجب بننے والے محرکات کے خاتمے کے لیے عوام الناس کے لیے آگہائی مہم کا آغاز کر یں گے ۔

ای پیپر دی نیشن