حافظ آباد+ ونیکے تارڑ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی حافظ آباد افتخار نواز ورک نے کہا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام پنجم کلاس کے امتحانات 3فروری سے جبکہ ہشتم کلاس کے امتحانات 15فروری سے شروع ہوں گے۔پنجم کے امتحانات کے لیے 88جبکہ ہشتم کے لیے 73امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجم کے امتحانات میں شرکت کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے 19,289طلبہ و طالبات نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ ہشتم کے امتحانات کے لیے 13,613طلبہ و طالبات رجسٹر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجم کے لیے 9,971 طلبہ اور 9,318طالبات جبکہ ہشتم کے لیے 7,154طلبہ اور6,459طالبات کی رجسٹریشن کی گئی ہے جبکہ امتحانی عملہ کے حوالہ سے 88ریزیڈنٹ انسپکٹر ،88سپرٹنڈنٹ ،88ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ،795نگران اور88معاون عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔