رائیونڈ ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء مشیر وزیر علیٰ پنجاب مرزا جاویدنے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری تصادم کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،بھارت کو معلوم ہونا چاہئے کہ جس قوم کے سپو ت جذ بہ شہادت سے سرشار ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا، ن لیگ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی کہیں جارہی ہے، ملک میں دھرنوں ہلہ گلہ کرنے والے ناکام سیاسی عناصر جھوٹ اور فریب سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ ن لیگ نے عوام دوست پالیسیوں سے عوام کی خدمت کے مشن کوجاری رکھ کر عوام کی محرمیوں کوخوشیوں میں بدل دیا ہے۔