لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز کوالیفائرز فار ویمن ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل تیسرے میچ بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنکاک میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن ٹیم نے اپنا تیسرا میچ میزبان تھالینڈ کے خلاف کھیلا جس میں اسے سات صفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تھائی لینڈ کی جانب سے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور زیادہ تر میچ کے حصہ مایں بال کی پوزیشن کو اپنے پاس ہی رکھا۔