لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائر کار فاٹا تک بڑھانے کیے بل کی حمایت میں قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔فاٹا کے شہریوں کو برابر کے حقوق ملنا ان کو آئینی حق ہے۔فاٹا کے انضمام کا مسئلہ بھی جلد از جلد کیا جائے۔یہ ایوان سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کے بل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔تحریک انصاف نے سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے شیخ مجیب الرحمان کے حق میں حمایتی بیان پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد مذمت جمع کرادی ہے قرارداد کے ، محرک شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ ایک نا اہل شخص کی طرف سے دوسرے غدار کو حب الوطنی کا سر ٹیفکیٹ دینا قابل مذمت اقدام ہے۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں غیر معیاری منرل واٹر کی بوتلوں کی فروخت جاری ہے 150 سے زائد کمپنیوں کے برانڈز، 85 فیصد رجسٹرڈ نہیں۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ون ویلنگ اور اہم شاہراہوں پر ریس لگانے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔پابندی کے باوجود نوجوان سڑکوں پر کرتب دیکھانے میں مصروف ہیں۔
مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی متفرق قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع
Jan 16, 2018