گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اے لسٹ کے امتحان میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار فیل ہوگئے جبکہ 513 کانسٹیبلان پاس ہو ئے‘ لسٹیں آویزاں کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پولیس کانسٹیبلان کا اے لسٹ کا امتحان لیا گیا تھا جس میں مجموعی طور پر 1525 امیدواروں کی شرکت کی تھی، تاہم امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے جس میں 1012 امیدوار فیل ہوئے۔ جبکہ 513 امیدوار کانسٹیبلان پاس ہوگئے ہیں ۔ یاد رہے گزشتہ سال 1600 امیدواروں میں سے صرف 50 امیدوار پاس ہوسکے تھے۔
اے لسٹ کا امتحان‘ گوجرانوالہ پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکار فیل
Jan 16, 2018