بھارت ماضی کی سرحدی خلاف ورزی کے واقعات سے سبق سیکھے، چین کا انتباہ

بیجنگ (آئی این پی)چین نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ماضی سے سرحد ی خلاف ورزی کے واقعات سبق سیکھے ،اسے تاریخی حد بندیوں کی پاسداری کرنی چاہئے ،چین اپنے حقوق کی حفاظت کرنا جانتا ہے،بھارت ترقی کے لئے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنائے، بھارتی آرمی چیف دروغ گوئی سے گریز کریں، بھارتی فوج مستقبل میں گزشتہ سال طرز کی سرحدی حدود کی خلاف وزری کو دہرانے سے گریز کرے، سرکاری خبررساں ادارے زنہوا کے مطابق پیر کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ ڈوکھلام چین کا متعلقہ علاقہ ہے اور یہ ہمیشہ سے اس کے موثر دائرہ اختیار میں رہاہے اور اس سلسلے میںکوئی تنازع نہیں ۔انہوں نے کہاکہ تاریخ نے ہی چین بھارت سرحدی علاقے ڈوکھلام کی حدبند کردی تھی اور چین تاریخی کنونشن تقاضوں کے مطابق ڈوکھلام میں اپنی خود مختاری کے حقوق کا استعمال جاری رکھے گا، چین کو اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے کوئی نہیں روک سکتا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے بھارتی فوج کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈوکلام علاقہ چین کی سرزمین ہے اور چین تاریخی سرحدی معاہدے کے مطابق اس علاقے میں اپنے حقوق اور اقتداراعلی کی حفاظت کرتا رہے گا ۔

ای پیپر دی نیشن