پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما (ر) کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ طاہر القادری کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے. انہیں بس لینڈ کروزر اور بڑا بنگلہ چاہیئے۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صفدر نے طاہر القادری کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ایڑیاں رگڑے یا احتجاج کرے اس کا کچھ بھی نہیں بننے والاہے۔کیونکہ ان کا اپنا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے اوراب ان کا مستقبل دوسرے ملک کے ساتھ ہے، وہ احتجاج کے زریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔(ر)کیپٹن صفدر نے کہا کہ طاہر القادری پاکستان کے لوگوں پر رحم کریں اور احمد رضا خان بریلوی کا مشن دیگر لوگوں کو چلانے دیں، کیونکہ ان کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے، مگر میں ختم نبوت کے لیے اپنا مشن جاری رکھوں گا۔سابق وزیراعظم کے داماد کا کہنا تھا کہ میں طاہر القادری کو طالب علمی کے دور سے جانتا ہوں ، شروع سے ان کا ایک ایجنڈہ ہے کہ لینڈ کروزراور بڑا بنگلہ ہو۔
لائن وہاں سےبنےگی جہاں نوازشریف کھڑےہوں گے،طاہرالقادری احتجاج کریں،ایڑیاں رگڑیں:کیپٹن(ر)صفدر
Jan 16, 2018 | 11:32