مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جب دہشتگردی ختم ہورہی تھی تودوسری طرف کنٹینر بن رہا تھا۔جب میٹرو اور سڑکوں کا جال بچھ رہا تھا تودوسری طرف کنٹینر بن رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہاب دوبارہ تین سیاسی کزنز مل کر ملک کے آئین کیخلاف کنٹینر بنا رہے ہیں ۔ تین سیاسی کزنزکو یقین ہو گیا ہے پاکستانی اُنہیں ووٹ نہیں دیتے۔پاکستان کے عوام کی اے ٹیم صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔مسلم لیگ ن نےنواز شریف کی قیادت میں جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے اپنے تمام وعدے پورے کئے‘ آپ نے چکوال میں عوام کی مسلم لیگ (ن) سے بے لوث محبت دیکھ لی ہے‘ انتشار اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کا ایجنڈا پوری قوم کے سامنے ہے۔ منگل کو مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سی پیک بن رہا ہے‘ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے‘ دوسری طرف 2013 سے اب تک کنٹینرز پر احتجاجی سیاست جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور پر کوئی سجھوتہ نہ کرتے ہوئے اپنے تمام وعدے پورے کئے۔ آپ نے چکوال میں عوام کی مسلم لیگ (ن) سے بے لوث محبت دیکھ لی ہے۔ یہ محبت نواز شریف کی قیادت اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے تھی۔ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انتشار اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کا ایجنڈا پوری قوم کے سامنے ہے۔
تین سیاسی کزنزکو یقین ہو گیا ہے پاکستانی اُنہیں ووٹ نہیں دیتے:مریم اورنگزیب
Jan 16, 2018 | 12:32