یونٹ پرائیڈ

انڈیا کے ایک سابق آرمی چیف جنرل مانک شا کا تعلق برٹش دور میں FF 6 سے رہا تھا اور اس پر آخری دم تک نازاں رہے۔ 1971ء میں موصوف انڈین آرمی کے چیف تھے اور ہر صبح ADC سے اپنی پرانی یونٹ کی کارکردگی کے بارے میں پوچھتے جب 7 دسمبر کی صبح ADC نے خبر دی کہ 6FF نے فاضلکا سیکٹر میں صابو نہ بند پر قبضہ کر لیا ہے۔ اور انڈین آرمی کے بریگیڈ لیول کے کئی حملے پسپا کر دئیے تو جنرل مانک شاہ کے منہ سے بے اختیار نکلا یہ صرف میری یونٹ ہی کر سکتی تھی۔،،
میجر شبیر شریف کو نشان حیدر ملا تو جنرل مانک شا نے اپنے ایک پرانے برٹش کمانڈنگ آفیسر کو خط لکھا کہ مجھے فخر ہے کہ میری بٹالین کے ایک افسر کو یہ اعزاز ملا، اگرچہ وہ پاکستان کی طرف سے لڑ رہا تھا۔

ریاض احمد سید…… سفارت نامہ

ای پیپر دی نیشن