اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے قوم نے حصول امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع قومی ردعمل درکار ہے اور فوج اس ضمن میں ، دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعہ مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیسری بلوچستان قومی سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک ہے۔ وفد کے شرکا نے آرمی کا سکیورٹی ورکشاپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا وہ قومی ترقی میں اپنا کردار بہتر طور پر ادا کریں گے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق شرکاءنے ورکشاپ میں شرکت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا اور قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
آرمی چیف
چینلجز جامع قومی ردعمل کے متفاضی‘ فوج دیگر اداروں سے مل کر مربوط حکمت عملی پر گامزن ہے : آرمی چیف
Jan 16, 2019