پاکستان اور چین گوادر ائرپورٹ دیگر سماجی منصوبوں کا تین ماہ میں سنگ بنیاد رکھنے پر متفق

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور چین نے گوادر ائر پورٹ و دیگر سماجی منصوبوں کا 3ماہ میں سنگ بنیاد رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے 2019 کو صنعتی، سماجی و معاشی اور زرعی تعاون کا سال قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار اور چینی سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات میں سی پیک کے تحت جوائنٹ وینچرز و پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی سفیر نے کہاکہ سرمایہ کاروں کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششیں قابل تحسین ہیں، بڑی تعداد میں چینی سرمایہ کار جلد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جس سے دو طرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط ہوگا جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ 8ویں جے سی سی کے موقع پر دستخط ہونے والے مفاہمتی یادداشت سے سی پیک صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا، زرعی تعاون جائنٹ ورکنگ گروپ کا قیام سی پیک کو زرعی شعبے تک وسعت دے گا۔چینی سفیر نے 8 ویں سی پیک جے سی سی کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین کیا۔ چینی سفیر یاﺅ جنگ کا کہنا تھا کہ جے سی سی کے توسط سے اہداف کا حصول و سی پیک کو وسعت دینے کا عمل ممکن ہوا ہے۔ملاقات کے دوران سی پیک کے تحت جوائنٹ وینچرزوپاکستانی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کیلئے پالیسی اصلاحات کا عمل جاری ہے، سماجی و معاشی شعبے میں تعاون کا اجراء جے سی سی کی اہم کامیابی ہے،سماجی شعبے کے منصوبوں سے ملک کے پسماندہ علاقوں میں ترقی کا عمل شروع ہوگا۔
پاکستان چین

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...