نورکوٹ (نمائندہ نوائے وقت) بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باو¿نڈری کے رہائشی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ ابیال ڈوگر، کرول ننگل کے علاقے میں گولے پھینکے گئے جس سے کچھ مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ گولی باری کے ساتھ ہی علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی جبکہ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی فائرنگ نے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ انور بریار نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں اور ساڑھے 10 بجے کے بعد بارڈر پر خاموشی رہی۔ انہوں نے بتایا کہ رینجرز کی امدادی ٹیمیں پہلے ہی سے متاثرہ دیہات میں موجود تھیں۔ ادھر ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹی کرا دی گئی۔ کھرال کاہنہ، جگوال، ننگل، سکھو چک، مقام، پنڈی بخشا میں سکول بند کرادئے گئے اور علاقہ مکینوں نے بچے اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کر دئیے۔
بھارت/ فائرنگ