کراچی (صباح نیوز)بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی)نے کارروائی کر کے سندھ اسمبلی کے باہر لگا گیٹ اور پلرز گرا دیئے۔ ڈائریکٹر کے ایم سی نے کہا کہ یہ تجاوزات ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بن رہی تھیں۔کے ایم سی کے انسداد تجاوزات کے شعبے نے کورٹ روڈ پر سندھ اسمبلی کے باہر کارروائی کے دوران 5پلرز اور ایک گیٹ کو گرا دیا۔ سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سیل بشیر صدیقی کا ہے کہ سندھ اسمبلی بلڈنگ کے باہر تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ یہ آپریشن سپریم کورٹ کا احکامات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا گرائی گئی تجاوزات ٹریفک کی روانی متاثر کر رہی تھیں۔ اسی دوران گلشن اقبال کراچی میں عزیز بھٹی پارک کے عقب میں واقع شادی ہالز سمیت گلشن اقبال میں قائم غیر قانونی کسٹم آفیسر کلب کو ہیوی مشینری کے ذریعے منہدم کر دیا گیا۔ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے بتایا کہ عدالتی حکم پر اب تک دو سو سے زائد غیر قانونی شادی ہال مسمار کئے جا چکے ہیں۔
سندھ اسمبلی