کرکٹ آرگنائزر محسن آفتاب قرشی کے بڑے بھائی احسن آفتاب قرشی انتقال کرگئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) کرکٹ آرگنائزر محسن آفتاب قرشی کے بڑے بھائی احسن آفتاب قرشی انتقال فرماگئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔ سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود، میاں تصدق رسول، محمد سلمان خان، عامر الیاس بٹ، رضوان نثار، ارشد محمود، سہیل ادریس، محمد کلیم، منظور علی عارف، اظہر حسین، عبدالوحید، ناصر پاشا، راشد ریاض، حاکم بٹ، حافظ محمد بلال، کامران یوسف، شہزاد بھٹی سمیت عزیز واقارب، اہل علاقہ کے لوگوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کو علی بلاک گارڈن ٹائون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعا آج147-A علی بلاک گارڈن ٹائون میں بعد از نماز ظہر تا عصر تک ادا کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن