کراچی (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ چیمپئن بیلجٔم کی ہاکی ٹیم پر کرپشن کے الزامات سامنے آگئے، بیلجٔم کے گیمبلنگ کمشن نے جوئے میں کھلاڑیوں اور سٹاف کے ملوث ہونے کی تحقیقات کیں ، بیلجٔن اخبار کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ 2018کی ٹیم کے تین کھلاڑی بھی تحقیقات میں شامل ہیں ، 2015سے 2018کے ورلڈ کپ تک 20میچز کی تحقیقات کی گئیں ، بیلجٔن لیگ اور یوروچیمپئن شپ کے میچز پر بھی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔