لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی گرانٹ روک دی ذرائع کے مطابق فیفا نے گرانٹ روکنے کا فیصلہ پی ایف ایف میں کٹ باڈی آنے پر کیا فیفا سے پاکستان کو پہلی سہ ماہی کے چار لاکھ 70ہزار ڈالرز ملنا تھے فیفا نے پی ایف ایف کے دسمبر میں ہوئے الیکشن تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا پاکستان کی رکنیت پر فیصلہ فیفا کی ممبرز ایسوسی ایشن کمیٹی اگلے اجلاس میں کرے گی ، ایشین فٹبال کنفیڈریشن بھی پی ایف ایف کی گرانٹ روک چکا ہے۔