نئی دہلی۔ (اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر نے نفرت انگیز مذہبی بیانات دینے والے رہنماوں کو نذرِ آتش کرنے بات کہہ دی۔ علی گڑھ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راج بھر نے یہ بھی کہا کہ ان سیاسی رہنماوں کو نذر آتش کردیا جائے جو مذہب کی بنیاد پر لڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔