کابل (آئی این پی ) افغان فضائیہ کی بمباری میں 11 دہشتگرد مارے گئے جبکہ کابل میں ایک اور بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ منگل کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قومی سلامتی کے ادارے کے قریب بم کا ایک اور دھماکہ ہوا۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ مقناطیسی بم کا تھا جسے ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب صوبہ فریاب میں طالبان جنگجو گذشتہ روز افغان فورسز کی کارروائی میں ہونیوالی ہلاکتوں کے مقام پر جمع تھے کہ فضائیہ نے پھر بمباری کر دی۔
افغانستان: دوسرے روز بھی کار بم دھماکہ‘ ایک شخص ہلاک‘ بمباری‘ 11 دہشتگرد مارے گئے
Jan 16, 2019