ایڈیلیڈ (آئی ا ین پی)ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی، فاتح ٹیم نے 299 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، کوہلی نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، دھونی نے 55رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، شان مارش کی 131 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔منگل کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنائے، شان مارش کے سوا کینگروز کا کوئی بھی بلے باز متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، شان مارش نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 131 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، 242 کے مجموعی سکور پر رچرڈسن نے کوہلی کو آئوٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، انہوں نے 104رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن اس موقع پر دھونی نے دنیش کارتھک کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ میں 57ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، دھونی 55اور کارتھک 25 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، بہرنڈورف، رچرڈسن، سٹوئنس اور میکسویل نے ایک، ایک وکٹ لی۔