برطانوی دارالعوام نے وزیراعظم تھریسامے کے یورپی یونین سے انخلاء کے معاہدے کو دوسوتیس ووٹ کے فرق سے مسترد کردیاہے۔
بریگزٹ ڈیل پر برطانوی حکومت کو پارلیمنٹ میں تاریخی شکست کا سامنا اس وقت کر نا پڑا ۔جب برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیل کے حق میں 202 جبکہ مخالفت میں 432 ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ سے قبل پارلیمنٹ میں پانچ دن تک بحث جاری رہی، رواں سال 29 مارچ کو یورپی یونین چھوڑنے کا شیڈول طے ہے۔
یاد رہے کہ دارالعمراء میں بریگزٹ ڈیل 152 کے مقابلے میں 321 ووٹوں سے مسترد ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نےبریگزٹ پریورپی یونین کےساتھ پچھلےسال نومبرمیں ڈیل کوحتمی شکل دی تھی۔