نیب نے مفروضوں پر مبنی کیس تیار کر رکھے تھے،شیخ حسن سرائیکی

کلر سیداں(نامہ نگار )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ نواز شریف ،مریم نواز اور کپٹن صفدر کے خلاف نیب کی اپیل کا اخراج ،نیب حکومت گٹھ جوڑ کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیب نے مفروضوں پر مبنی کیس تیار کر رکھے تھے جو ثبوتوں سے خالی تھے اور ان کا مقصد صرف مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کو بدنام کرنا تھا۔لاڈلے کو اقتدار میں لانے کے لیے نواز شریف خاندان کے خلاف گہری سازش کی گئی انہیں اقتدا ر سے الگ کر کے سیاست سے آئوٹ کرنے کی کوشش کی گئی مگر حالات و اقعات نے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے کرپشن کی نہ کوئی جرم کیا ہے ۔ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا اور سی پیک کا تحفظ کرنے پر شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب لاڈلے کی حکومت اپنے ہی بوجھ تلے دب کر ختم ہو جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن