کراچی (لیڈی رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں حسینائوں کا میلہ لگ گیا، ریمپ پر ماڈلز کی دلفریب کیٹ واک برائیڈل شو سے بھی حاضرین محظوظ ہوئے ، لائیو بیوٹی ٹرینگ سیشن سے سینکڑوں خواتین کو تربیت بھی فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل بیوٹی ایکسپرٹ اور ٹرینر مینیول لیولی نے پاکستانی مشہور بیوٹیشن رمشا احسان کے ہمراہ کراچی میں روز بیوٹی پارلر کے زیر اہمتام ہونے والی ایک روزہ بیوٹی ورکشاپ میں اپنے پیشہ وارانہ فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں خواتین کو ٹریننگ دی۔ اس موقع پر ایک رنگا رنگ فیشن شوبھی منعقد کیا گیا جس میں کراچی کی معروف ماڈلز نے مختلف اسٹائل کے میک اوور کرکے ریمپ پر کیٹ واک کی۔ اس موقع پر ایم ڈی روز بیوٹی پارلر مسز فرحت احسان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم پاکستان میں عالمی سطح کی پروڈکٹ متعارف کرواتے ہوئے انکے استعمال اور اس سے ہونے والے فوائد کو عام عوام میں روشناس کروائیں ۔ اس ایک روزہ ورکشاپ کا مقصد بھی یہی تھا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں بیوٹیشنز اور خواتین نے شرکت کرکے اٹلی کے ماہر بیوٹی ٹرینر سے میک اپ اور ہئیر کٹنگ کے جدید ترین ٹرکس سیکھنے کے مواقع فراہم کئے گئے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں اٹلی کی معروف بیوٹی پروڈکٹ ایزلا بونڈیکس متعارف کروایا ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ میک اپ کے لئے آپ معیار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔