لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی ٹکٹیں کم سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کا آغاز ہوگیا ہے، زرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے وقت کی کمی کے باعث فوری طور پر تیاریوں شروع کر دی گئی ہیں، پی سی بی حکام میچز کے اوقات کار اور ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے بھی آج بات چیت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہ رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، لاہور کے موسم کو میچز کے اوقات کار طے کرتے وقت سامنے رکھا جائے گا ۔ لاہور کے موسم کی وجہ سے ٹی ٹونٹی میچز دوپہر دو بجے شروع کرنے کی بھی تجویز ہے ۔پی سی بی نے گرانڈ سٹاف کو پچز کی تیاری فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے اور موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ سپورٹنگ وکٹ بنانے کی ہدایات دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کا شیڈول طے پاگیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوئنٹی، 1 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے، شیڈول کو حتمی شکل پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات میں دی گئی جب کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے معاملات طے کرنے میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔
بنگلہ دیش کیخلاف سیریزکیلئے ٹکٹوں کی شرح کم رکھنے کا فیصلہ
Jan 16, 2020