کراچی( اسپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ کر کٹ ایسوسی ایشن سندھ ریجن زون سات انٹر کلبز اکیڈمیز کر کٹ ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ اورینٹل اکیڈمی نے پاک سورتی اکیڈمی کو نو وکٹوں سے شکست دیکر جیت لیا،میچ کی نمایاں بات محمد وقاص ،سر زمین کی عمدہ کارکر دگی تھی،میچ سے قبل ٹورنامنٹ کا باقائدہ افتتاح حق پرست ایم پی اے عباس جعفری ،سی او سی ممبر عبدالحق،آصف علی خان اور محمد شاہد نے بال کو ہٹ لگا کر کیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے عباس جعفری نے کہا کہ انٹر کلبز اکیڈمیز ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع ملیں گے انھوںنے شاندار طریقے سے ٹورنامنٹ کے انعقادکو سہراتے ہوئے کہا کی حق پرست قیادت کراچی کے کر کٹرز کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی،تقریب سے سی او سی ممبر عبدالحق،آصف علیخان اور شاھد بھائی نے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا اور وعدہ کیا کہ فائنل میں جناب خالد مقبول صدیقی بھی کھلاڑیوں کے درمیان موجود ہونگے،اس موقع پر ایس اے فہیم نے اکیڈمی کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور ڈسٹرکٹ زون سات کے کلبوں کو اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سازشی اور مفاد پرست عناصر اور ان کے کارندوں پر کڑی نظر رکھیں اور اپنی تمام تر توجہ کر کٹ کی ترقی پر مر کوز رکھیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کے اول خان، حسیب احمد، زیب اقبال، جاوید اقبال، شہاب الدین ، عتیق صدیقی، ریحان فاروقی،اختر وارث،مقصود علی، عمران احمد، افضال ظہیر ،عبدل ندیم،محمد شیراز،ٹائون انچارج عماد احمد،جوائنٹ ٹائون انچارج ،ٹائون ممبران،یو سی انچارج، اورمحمد فیصل کے علاوہ خصوصی طور سے خالد نفیس،محمد علی نقوی،واٹر بورڈ کے معین بھائی کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور تمام شخصیات کو سوونئرز بھی پیش کئے گئے،میچ کو ناصر خان اور جنید افضال نے سپر وائز کیا جبکہ سید عابد علی آفیشل اسکورر تھے،ٹورنامنٹ کے تمام میچز ناظم آباد جیم خانہ ،آصف آباد جیم خانہ اور بختیاری یوتھ سینٹر گرائونڈ پر کھیلیں جائینگے۔