اسلام آباد (آئی ا ین پی) دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین ولاگرروزی گیبریل نے کہا ہے کہ وہ اگلے ایک سال میں حج یا پھرعمرے کی ادائیگی کے لیے جائیں گی۔ کینیڈین ولاگرروزی گیبریل نے اسلامی تعلیمات اور پاکستانی کلچرسے متاثر ہوکرگزشتہ ہفتے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ قبول اسلام کے فیصلے پرروزی کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے دائرہ اسلام میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے فیصلے کو سراہا اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ اتنی محبت ملنے پر روزی گیبریل نے سوشل میڈیا پر تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کا ردعمل انہیں ملا اس بارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ زندگی کے نئے راستے کی ابتدا میں اتنی محبت اور تعاون کی فراہمی کے لیے میں آپ سب کی شکرگزار ہوں۔روزی گیبریل کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے فیصلے کے بعد بہت سے لوگوں نے ان سے حج اورعمرے سے متعلق سوال کیا جس پرروزی نے کہا اگلے ایک سال کے دوران میں حج یا عمرہ کروں گی۔ کیا میں مکمل حجاب لوں گی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے روزی نے کہا نہیں کیونکہ یہ لازمی نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں نے پوچھا قبول اسلام کے بعد کیا آپ بائیکنگ اورسیاحت چھوڑدیں گی ؟ اس سوال کے جواب میں روزی نے کہا نہیں وہ اپنی بائیکنگ اورسیاحت جاری رکھیں گی۔