ہرارے(آئی این پی)زمبابوے رواں ماہ کے آخر میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ زمبابوے اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 جنوری سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جنوری تک شیڈول ہے۔ دونوں میچ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔اکتوبر 2019 میں آئی سی سی کے رکن کی حیثیت سے بحالی کے بعد زمبابوے کی یہ پہلی ذمہ داری ہوگی۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لالچند راجپوت نے کہا سری لنکا مسابقتی ٹیم ہے جو اچھی کھیل رہی ہے اور میں ٹیسٹ سیریز کا منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ہوم سیریز کا ایک نیا آغاز ہے ۔ زمبابوے نے آخری بار بنگلہ دیش میں اکتوبر 2018 میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے کہا ہے آئی سی سی معطلی کے بعد انکی ٹیم نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے اس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں پراعتماد ہیں۔