پاکستان نے غزل گائیکی میں بہت بڑے نام پید ا کئے :اطہر علی خان

Jan 16, 2020

لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا ہے کہ پاک سرزمین نے غزل گائیکی میں بہت بڑے نام پید ا کئے ہیں جو دنیا میں پاکستان کے سفیر ہونے کا درجہ رکھتے ہیں،الحمرا ان کے سفر میں ہم قدم رہا ہے،جس سے احسن اقدار کو فروغ ملا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا سوفٹ امیج بھی بہتر ہوا ،الحمرا نے اس عظیم کام کو آگے بڑھاتے ہوئے غزل فیسٹیول کا انعقاد کیاجس میں گلوکاروں نے شاندار پرفارم کیا ،عوام کو معیاری تفریح مہیا کی گئی، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع ملا ۔ا پاکستانی نوجوان ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی مہارتوں کو لوہا منوا رہے ہیں، غزل گائیکی میں ان آرٹسٹوں کی پرفارمنس قابل دید ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں بہت اچھی غزل لکھی بھی جا رہی ہے، جس میں ہماری خوبصورت روایات کو ترویج و ترقی حاصل ہو رہی ہے۔ گلوکاروں مہدی حسن ،غلام علی ،اقبال بانو ،فریدہ خانم اور نورجہاں گائیکی اس صنف کو بام عروج تک پہنچایا ،ان کی تقلید میں نوجوان گلوکاروں نے غزل گائیکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

مزیدخبریں