انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز ‘متحدہ عرب امارات آسٹریلیا نے پریکٹس میچ جیت لئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ میں جاری انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش ‘ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ ‘متحدہ عرب امارات نے جاپان جبکہ آسٹریلیا نے کینیڈ اکو شکست دیدی ۔بنگلہ دیش کی ٹیم 112رنز پر ڈھیر ہو گی‘نیوزی لینڈ نے ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بناکر پورا کرلیا ۔ ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں پر 322رنز بنائے ۔ جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 196رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔متحدہ عرب امارات نے چھ وکٹوںپر 326رنزبنائے ۔ جاپان کی ٹیم 129رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ کینیڈا کی ٹیم 114رنز پرپویلین لوٹ گئی ۔ آسٹریلیا نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کرلیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...