لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل کی جانب سے پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ کپتان روحیل نذیر اور ٹیم کی جانب سے میزبان ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان کو قومی ٹیم کی ٹی شرٹ تحفہ میں دی گئی۔پاکستان ٹیم انڈر19 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ میں موجود ہے۔ وہاں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان نے جوہانسبرگ میں پاکستان ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے شرکت کی۔قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے شہر پوچیف سٹروم پہنچ گئی ہے، جہاں وہ ورلڈ کپ کے میچز کھیلے گی۔