لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے معاملات کو صاف اور شفاف رکھنے کیلئے چھ انٹیگریٹی آفیسر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے عہدہ کی معیاد 10 فروری سے 25 مارچ تک ہوگی۔ انٹیگریٹی افسر کو جب اور جہاں کی بنیاد پر ڈیوٹی انجام دینا ہوگی۔ انٹیلی اجنس کورس کوالیفائیڈ اور فیلڈ کا تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائیگی۔ وہ بورڈ کی جانب سے بتائے رولز کی پاسداری کرائیں گے اور خلاف ورزی پر رپورٹ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس سلسلہ میں اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں امیدوار کی عمر 31 مارچ 2020ء تک زیادہ سے زیادہ ساٹھ سال تک ہو۔