حکومت مہنگائی کم کرنے میںمکمل ناکام ہوچکی:چودھری ریاض

Jan 16, 2020

جنڈیا لہ شیر خان ( نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین چوہدری محمد ریاض ورک نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا اور ایک وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ملک کو مستحکم کرنے میں حکومت غریب آدمی کو ریلیف اور انصاف مہیا کرنے میں ناکام رہی ، پیٹرول، بجلی ،گیس ودیگر ضروریات اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے حکومت مہنگائی ،بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری صفدر ریاض ورک، چوہدری شاہد محمود ورک اور چوہدری شعیب بابر ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری محمد ریاض ورک نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے جو اعلانات کئے تھے ان اعلانات کی تکمیل قوم دیکھنا چاہتی ہے 2019ء میں اہل وطن کو بے شمار مسائل اور مصائب سے گزرنا پڑا معاشی ترقی کی رفتار انتہائی سست رہی بے روزگاری نے ہر گھر کا گھیرائو کررکھا ہے لاکھوں افراد ملک میں بے روزگار ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست اگر وزیر اعظم کا ماڈل ہے تو یہ خوشی کی بات ہے ہر کلمہ گو ریاست مدینہ کو اپنا آئیڈیل سمجھتا ہے لیکن یہ ریاست محض الفاظ کے ذریعے قائم نہیں کی جاسکتی اس کیلئے معاشی ،انتظامی اور عدالتی منصوبہ بندی کیساتھ ساتھ تعلیمی وتربیت کے اداروں کو بھی منظم ومستحکم کرنا ہوگا جس کی صلاحیت موجودہ حکمرانوں میں نہیں ۔

مزیدخبریں