مشرف پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ، نواز شریف، چوہدری نثار کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Jan 16, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویزمشرف پرآرٹیکل 6 کا مقدمہ بنانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی، جس میں کہا گیا دونں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویزمشرف پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنانے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست کر دی گئی۔ درخواست میں نواز شریف، چودھری نثار و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ہائی کورٹ فیصلے سے ثابت ہوا پرویز مشرف کیخلاف کارروائی بدنیتی پر تھی۔ درخواست میں کہا گیا سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سابق سیکرٹری شاہد خان کیخلاف بھی غیر آئینی اقدامات پر فیصلہ دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا نواز شریف کو واپس وطن لا کرسزا مکمل کرانے کاحکم دیا جائے اور چودھری نثار …کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔

مزیدخبریں