سات ارب روپے کا حکومتی پیکج محض نعرہ ثابت ہوا:جواد احمد

لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا سات ارب روپے کا پیکج صرف نعرہ ہی ثابت ہوا ہے ِملک میں معاشی انقلاب کا نعرہ لگانے والوں نے قوم کو راشن کارڈ پر لگادیا ،معاشی ترقی کا دروازہ بند کرکے غریب عوام کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے،پچھلی حکومت کے آ خری3سال مہنگائی کی شرح 4 فیصد تھی اس وقت مہنگائی کی شرح 12.7 ہو چکی ہے، آ ئی ایم ایف، موڈیز اور ورلڈ بینک کسی بھی عالمی ادارے کی معاشی رپورٹ ہمارے حق میں نہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے کوٹلی پیر عبدلرحمان میں ہونے والی کارنر میٹنگ کے دوران اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا ، آج دنیا میں سرمائے کی طاقت نے جمہوریتوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، پارلیمنٹ میں کل ہونے والے واقعہ نے شدید مایوس کیا ، قران پاک کو اس طرح اسمبلیوں اور جرگوں کے اندر نہیں اٹھانا چاہیے عمران نیازی سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے سستی اشیاکی فراہمی کا نعرہ لگا رہے ہیںجو سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ، عمران خان سرکار جس طرح آئی 99فیصد کے خوابوں کو تباہ کرکے اسی طرح واپس جائے گی صرف اقتدا ر کے لیے بھان متی کا کنبہ جوڑا گیا،برابر ی پارٹی کی جدوجہد کا مقصد اور نعرہ ہے کہ تعلیم، صحت، روزگار حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن