ہمیں طعنہ دینے کی بجائے اپنی کارگردگی بتائیں، علی زیدی کو ساتھیوں کا جواب

بدھ کو قومی اسمبلی کا 16 سیشن غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہو گیا۔ اپوزیشن وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے بوٹوں کے حوالے سے ٹی وی پروگرام کو ایوان میں زیر بحث لانا چاہتی تھی لیکن سپیکر نے موقع نہیں دیا اور اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔ سینٹ کا اپنے ایام کار پوری کرنے کیلئے دو دو روز کے وقفے سے جاری ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میںوفاقی وزیر علی زیدی کا اپنے ہی کراچی سے منتخب ارکان کو ٹکٹ کا طعنہ دینے پر کراچی سے تحریک انصاف کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ’’ ہم نے ٹکٹ آپ سے نہیں کارکردگی کی بنیاد پر لیا، ہمیں آپ طعنہ دینے کی بجائے اپنی کارکردگی بتائیں۔ قومی اسمبلی میں سپیکر اسد قیصر نے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن سردار ریاض کیجانب سے پاکستان ریلوے میں نوکریوں میں بھریتوں کے دوران فراڈ اور ڈیڑھ لاکھ روپے رقم کے عوض نوکریوں کو فروخت کرنے کے الزام پر تحقیقات کیلئے انکوائری کی ہدایت کردی۔
پارلیمنٹ ڈائری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...