مہمندایجنسی میں لوگوں بالخصوص خواتین کیلئے شناختی کارڈ کے حصول میں شدید مشکلات

Jan 16, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مہمندایجنسی میں لوگوں بالخصوص خواتین کیلئے شناختی کارڈ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ،نئے نادرا دفاتر کی منظوری کے باوجود عملی اقدامات نہیں کئے گئے ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایف کے رہنما شاہ خالد مہمند نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ غلنئی میں واقع اکلوتا ناداردفتر پورے ضلع مہمند کے لوگوں کو شناختی کارڈ بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے بے پناہ رش کی وجہ سے لوگوں کو پورا دن گزرنے کے باوجود باری نہیں آتی، دور دراز سے علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کو واپس مایوس لوٹنا پڑتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ فی میل سٹاف نہ ہونے کے باعث باپردہ خواتین کو بہت سی مشکلات درپیش ہوتی ہیں مقامی اور اسلامی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کیلئے علاقے میں فی میل سٹاف کی تعیناتی از حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ غلنئی نادرا دفتر میں پانی اور انتظار گاہ کا مناسب انتظام بھی نہیں ہے انہوں نے وزیر اعظم ، وزیر داخلہ، صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے مہمند ایجنسی کے دوسرے علاقوں کیلئے منظور شدہ نادرا دفاتر پر فوری کام شروع کیا جائے، غلنئی نادرا دفتر میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے مقامی لوگوں کو شناختی کارڈز کے حصول میں حائل رکائوٹیں دور کی جائیں

مزیدخبریں