راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بزم علم وعرفان اور جامعہ محمدیہ علم القران نوروزآباد ٹینچ بھاٹھہ راولپنڈی کے زیر اہتمام الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال کی جانب سے فری آئی کیمپ لگایا گیا سیاسی وسماجی رھنما کونسلر راجہ جہانداد محمد بشیر بھٹی ۔علی اصغر اعوان ۔محمد خلیل علی ۔ملک قدیر نے آئی کیمپ کا افتتاح کیا اس موقع پہ ملک احسان ۔ شیخ عدیل ۔چوھدری عدنان ۔چوہدری رمضان ۔چوھدری طاھر نمبر دار ۔وقارمغل۔عمران اکرام الیاس خان جدون بھی موجودتھے اھل محلہ کے 400افراد نے اپنے آنکھوں کا معاہنہ کرایا ۔ اس موقع پہ خطاب کرتے ھوے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ5 راجہ جہانداد محمد بشیر بھٹی علی اصغر اعوان ۔ محمد خلیل علی، ووار مغل نے افتتاحی تقریب سے راجہ جہانداد نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ ہر گلی محلہ میں لگنے چاہیے اور لوگوں کو بھی ان کیمپوں میں آکر اپنی انکھوں کا معاہنہ کرانا چاھیے مہان خصوصی نے کیمپ کے میزبابملک قدیر ملک عثمان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے الشفا آئی ٹرسٹ کے تعاون سے کیمپ لگایا، اور بہترین انتظامات کرنے پہ ملک قدیر احمد۔ملک عثمان احمد۔عمران اکرام ودیگر بزم و جامعہ کے عہدیداران کو مبارک باد دی۔