راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے زیرا ہتمام صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے اعزاز میں استقبالیہ18جنوری کو راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں دن گیارہ بجے دیا جائیگا یہ تقریب رائل کیسل میرج ہال سکستھ روڈ سیٹلائٹ ٹائون میں ہوگی جس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے بارے میں صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی تقریب مون لائٹ پبلشرز پاکستان کے اشتراک سے ہوگی جس کی صدارت مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی کریں گے جبکہ اس تقریب میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے ڈویژن کی سب سے بڑی تنظیم کے صدر ابراراحمد خان ،مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری،ضلعی صدر ابراراحمد ایڈووکیٹ جبکہ رانا فیاض احمد فیضی بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔