افغا نستان: طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ،7جنگجوؤں سمیت 9 افرادہلاک

کابل+تلقان (شِنہوا)شمالی افغان صوبے تخار کے ضلع بہارک میںطالبان نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا جس میں 2پولیس اہلکار اور 7جنگجوؤں ہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالخلیل اسیر نے گزشتہ روز ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔حکام کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب طالبان جنگجوں کے ایک گروپ نے بدھ کی صبح بہارک ضلع میں ایک سیکورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا ۔ پولیس نے جوابی فائرنگ میں 7 حملہ آوروں کو ہلاک کیا اور باقی جنگجوں کو بھاگنے پر مجبور کیا ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں ۔دارلحکومت کابل سے 245کلومیٹر شمال میں واقع صوبہ تخار جس کا دارلحکومت تلقان ہے اور یہاں کے کچھ علاقوں میں طالبان سرگرم ہیں تاہم انہوں نے ان اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

ای پیپر دی نیشن