صحافی معاشرتی برائی اور مسائل کو اُجاگر کرتے ہیں،ملک عبید انوار

کھیوڑہ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کھیوڑہ کے بانی رہنما ملک عبید انوار نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور معاشرتی مسائل اُجاگر کرنے میں صحافیوں کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن جب کوئی جانبدار ہوکر کسی سے ذاتی دشمنی نبھاتے ہوئے کسی عام یا خاص شخصیت کی ذات پر بے بنیاد اور غلط الزامات لگاتا ہے تو اس کا ردعمل ناقابل برادشت غصہ ہی ہوتا ہے مبشر لقمان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری پر جو الزامات لگائے ہیں کسی بھی صحافی یا عام شخص کو کوئی حق نہیں کے وہ کسی کی بھی ذاتیات پر بے بنیاد الزامات لگا کر شرفا کی ساخت کو نقصان پہنچائے ایسا کرنے کی اجازت نہ تو دین دیتا ہے اور نا ہی قانون، مبشر لقمان کے پاس انکی انکم سے زیادہ انکے اثاثے ہیں اپنا ذاتی جہاز تک ہے حکومت کو چاہیے کے ایسے صحافیوں کا بھی احتساب کریں صحافی ہمارے معاشرے کا مہذب طبقہ ہے اور ہم انکی قدر کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن