گوجرخان ،طلبہ نے بسوں کی چھتوں اور جنگلوں کیساتھ لٹک کر سفر کرنا معمول بنا لیا

Jan 16, 2020

گوجرخان (نامہ نگار)موٹر وے پولیس کی اپنے فرائض کی ادائیگی سے چشم پوشی،گوجرخان جی ٹی روڈ پر کالجز میں چھٹی کے اوقات میں طلبہ نے خطرناک انداز میں بسوں کی چھتوں اور جنگلوں کے ساتھ لٹک کر سفر کرنا معمول بنا لیا موٹر وے پولیس کی طرف سے کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے پر کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر واقعہ بوائز سکول اور کالج کے طلبہ نے چھٹی کے وقت بسوں کی چھتوں اور جنگلوں کے ساتھ خطرناک انداز میں سوار ہو کر سفر کرنے کو معمول بنا لیا ہے ایک ایک بس پر درجنوں طلبہ سوار ہوتے ہیں اور چلتی بس پر شرارتیں کرکے سرعام قانون کا مذاق اڑایا جاتا ہے شہری حلقوںنے اس حوالہ سے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کومایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے کی چشم پوشی کے باعث ایسی صورتحال میں کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔

مزیدخبریں