کلرسیداں(نامہ نگار)مقامی حلقوں نے ٹی وی ٹاک شو میں ایک وفاقی وزیر کی جانب سے فوجی بوٹ کی نمائش پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے ووٹ ایک ساتھ ترمیمی بل کے حق میں دیا تو پھر کسی کو اس عمل پر تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں وفاقی وزیر کا حالیہ اقدام اس کی غماضی کرتا ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کی حمایت کے فیصلے پر سیخ پا ہیں اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ اپوزیشن اس بل کی حمایت کرے ان کی خواہش تھی کہ اپوزیشن راہ میں روڑے اٹکاتی تو تماشہ لگ جاتا ۔وفاقی وزیر نے یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کی ہے کہ ادارے مداخلت کرتے ہیں ۔
وفاقی وزیر کی جانب سے فوجی بوٹ کی نمائش پر تعجب کا اظہار
Jan 16, 2020