جھنگ خاتون ،عارفوالامیں مدرسے کے کمسن طالب علم سے مبینہ زیادتی

جھنگ،عارفوالا(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) شادی شدہ خاتون کو زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موضع شیخانہ کے رہائشی نے درخواست میں تھانہ صدر جھنگ پولیس کو بتایا گذشتہ روز شعیب نے اس کی بیوی کی زبردستی عصمت دری کی۔ چیخ و پکار پر ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔دریںاثنا عارفوالا میںحجرے میں کمسن طالبعلم سے زیادتی، پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 17 ای بی کی رہائشی خاتون کا 12 سالہ بیٹا مدرسہ میں زیر تعلیم تھا ۔ سرکاری ادارہ کی مسجد کے امام نے اسے حجرہ میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن